• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا کل بنوں میں ہونے والا جلسہ ملتوی

بنوں (نمائندہ جنگ )عمران خان کا کل بنوں میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا پا کستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر و عمران خان کے انتخابی مہم کے انچارج مطیع اللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 16جولائی کو بنوں میں ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور این اے 35 کے اُمیدوار عمران خان نے سیاسی جلسے میں خطاب کرنا تھا مگر پشاور،بنوں اور مستونگ بلوچستان میں انتخابی مہم کے دوران حملوں کی وجہ سے جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین