• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لشکری رئیسانی نے سانحہ مستونگ کے حوالے سے ٹروتھ کمیشن کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے حوالے سے ٹروتھ کمیشن بنایا جائے ، سانحہ مستونگ کے ذمہ دار چند افراد نہیں بلکہ پورا سسٹم ہے ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ساراوان ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خاندانوں سے کافی عرصے سے افسوس کا اظہار کررہے ہیں ، یہ مسئلے کا حل نہیں ، انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے حوالے سے ایک ٹروتھ کمیشن بنایا جائے اور ملک میں روز اول سے ہونیوالے واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جو تمام حقائق بھی سامنےلائے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کسی سزا تو نہیں ہوگی تاہم حقائق تو سامنے آئیں گے ۔
تازہ ترین