• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم انسانی جانوں کے نقصان پرسوگوار ہے،لاہور چیمبر

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مستونگ اور بنوں میں بدترین دہشت گردی کی شدید مذمت اور سینکڑوں افراد کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور سکیورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت کے دشمن ان عناصر کو سختی سے کچل دیں۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشیداور نائب صدر ذیشان خلیل نے بیرون ملک سے ایک خصوصی پیغام میں جبکہ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر ندیم قریشی اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے کہاکہ ساری قوم قیمتی جانوں کے نقصان پر سوگوار ہے اور "بلیک ڈے"قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شیطانی اقدامات پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور لوگوں کا قتل عام ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک گھنائونی سازش ہے لہذا حکومت اور سکیورٹی فورسز ان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
تازہ ترین