• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے داخلہ ٹیسٹ آج ہوگا

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام ای کیٹ انجینرنگ کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ آج ہو گا ۔ جس میں 50ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ اس مقصد کیلئے یو ای ٹی مین کیمپس لاہورسمیت 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مین کیمپس لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، انجینئرنگ کالج بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزرریسرچ فیصل آباد، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، یونیورسٹی آف گجرات گجرات،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول، ڈاکٹراے ۔کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میانوالی ، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان،قائداظم کالج آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی ساہیوال شامل ہیں۔
تازہ ترین