• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے یکجہتی دکھائیں ، راجہ فاروق حیدر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نےکہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف یکجہتی دکھائیں اور ایک ہو کر دہشتگردوں کو شکست دیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے سانحہ مستونگ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نواب سراج رئیسانی سمیت شہید ہونے والے افراد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ ان شہداء نے نامساعد حالات کے باوجود بھی انتخابی عمل کو جاری رکھا۔
تازہ ترین