• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی پل سے گرکرجاں بحق ہونیوالےکراچی کے رہائشی کی لاش مل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)چند روز قبل کراچی سے لاہو ر اپنی بیوی اور سسرالیوں کے ساتھ سیر کے دوران راوی میں گرنے والے26سالہ نوجوان کی لاش مل گئی باپ کے مطابق ہمارے بیٹے کو اس کے سسرالیوں نے دھکا دے کر قتل کیا ہے ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 4روز قبل کراچی کا رہائشی 26سالہ نعمان اپنی بیوی اور سسرالیوں کے ہمراہ سیرکے دوران راوی کے پل سے دریا میں گرگیاتھا ریسکیو ٹیم نے گزشتہ روز لاش ٹھوکر کے قریبی علاقے سے برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق مرنے والے کے والدین بھی موقع پر آگئے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹے کو اس کے سسرالیوں نے دھکا دے کرگرا تے ہوئے مار دیا ہے تاحال پولیس نے مرنے والے کے باپ یوسف کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین