• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ دیوانی کے نئے رولزکو 3اضلاع کی عدالتوں میں نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبرنگارخصوصی)ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کو پنجاب کے 3اضلاع کی عدالتوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پائلٹ پراجیکٹ سے وابستہ 3اضلاع قصور ،مظفر گڑھ اور جہلم کے ضلعی ججز کو نئے رولز کے نفاذسے متعلق تربیت دی جائیگی ، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 28 جولائی کو پائلٹ پراجیکٹ کی لانچنگ کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کر ینگے،لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس انوارالحق ،ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی کے ممبرجسٹس شاہد کریم اور سینئیر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کے نفاذ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کی،کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کو حتمی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کے پاس بھجوا دیا گیا ہے ،نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور کابینہ کے اراکین 16 جولائی کو کابینہ کے اجلاس میں نئے رولز کی منظوری د ینگے،میاں ظفر اقبال کلانوری نے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ دیوانی کے رولز کو پنجاب کے تین اضلاع قصور ،مظفر گڑھ اور جہلم میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ستمبر سے لانچ کیا جائے گا،جس کے پہلے مرحلے میں متعلقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ضلعی عدلیہ کے ججز کی تربیت کا مرحلہ اگست کے مہینے میں مکمل کر لیا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار28 جولائی کو پائلٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے، نئے رولز کے تحت ایشو فریم ہونے تک کسی بھی مقدمے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر نہیں کیا جاسکے گا،ایشو فریم ہونے کے بعد کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ مقدمے کی باضابطہ سماعت کے موقع پر دونوں فریقین کو مصالحت کا ایک موقع دیا جائے گا،دوسری جانب فوجداری نوعیت کے تصفیہ طلب مقدمات کوترمیمی رولز میں شامل رکھا گیا ہے، اجلاس سے قبل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں قائم مقائم چیف جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے رولز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی کے ممبران جسٹس شاہد کریم، قانون دان میاں ظفراقبال کلانوری ،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فخر حیات ،پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کی پرنسپل ، قانون کی تعلیم کے ماہرین اسامہ صدیقی ،علی قزلباش نے شرکت کی،اجلاس میں پنجاب جوڈیاشل اکیڈمی کے رولز بنانے،جوڈیشل اکیڈمی میں کل وقتی اور جز وقتی فکیلٹی ممبران کی تعیناتیوں کے علاوہ جوڈیشل افسران کے تربیتی پروگرام کے کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے،اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق بعد معاملات کی منظوری بھی دی گئی۔
تازہ ترین