• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبرٹرین سے چھالیے کی 29بوریاں پکڑی گئیں

لاہور (جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اکبر ٹرین میں چھپائے گئے ممنوعہ آئٹم چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لیں جن کا وزن 1222 کلو گرام بتایا جاتا ہے کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس ٹرین سے ممنوعہ آئٹم چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لیں جن کا کل وزن 1222 کلو گرام بتایا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرین کو چیچوکی ملیاں سٹیشن پر روک کر اچانک چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لی گئیں۔ مزید براں موقع پر دو ترسیل کنندہ مسافر بھی پکڑ لیئے گئے جن سے بھاری جرمانہ وصول کیا گیا اور بعد ازاں مسافروں کو بمع سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تازہ ترین