• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے مختلف یونین کونسلوں میں صفائی آپریشن

شملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی /ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر ملتان شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے خصوصی صفائی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہرکی مختلف یونین کونسلز 2،12،31، 43،50،58کے علاوہ جنرل بس سٹینڈ اور نیو بس ٹرمینل پربھی صفائی آپریشن کیا گیا آپریشن کی نگرانی منیجنگ ڈائریکٹر انوار الحق اور منیجر آپریشن عثمان خورشید نے کی۔ اس آپریشن میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ہیوی مشینری ٹریکٹر لوڈر، فرنٹ بلیڈ، ٹریکٹر ٹرالیاں استعمال کی گئیں۔مزید برآں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ سیل کی جانب سے سڑکوں پر عمارتی ملبہ ڈالنے والوں کو متعدد بار وارننگ دیئے جانے پرملبہ نہ ہٹانے پر ان کے خلاف چالان مرتب کئے گئے۔ اس بارے منیجر آپریشن عثمان خورشید نے کہا کہ عمارتی ملبہ ڈالنے والوں کو کسی کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین