• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے گھروں میں مچھر مار سپرے کریں:سیمینار

ملتان( لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام صنعت زار جلالپور پیر والا میں گزشتہ روز ڈینگی سے بچائو کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا جاوید اور سوشل ویلفیئر آفیسر شجاع آباد نند لال نے کی۔ سیمینار میں وکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ صنعت زار کی تمام طالبات، اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سلسلے میں آفیسر نند لال اور آفیسر فریمہ شاہین نے لیکچرز دیئے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لیےعوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں اورگھروں میں مچھر مار اسپرے کریں۔ بالٹیوں، واٹر کولر، ڈرم، ٹب، کیاریوں، گملوں، بوتلوں میں صاف پانی نہ رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کو روکا جا سکے۔
تازہ ترین