• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر وسیب کی پسماندگی دور کریگی:زین قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 157 کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو سابقہ ادوار میں محرومیوں کے سوا ء کچھ نہیں دیا گیا۔ عوام کو پینے کا صاف پانی ‘ صحت کی سہولتوں اور دیگر بنیاد ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا۔ ماضی میں پی پی مرکز میں اور ن لیگ 10سال پانچ میں اقتدار میں رہی لیکن عوام کو خالی نعرو ں پر ٹرخایاگیا اب ایسا نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر وسیب کی پسماندگی دور کریگی۔ جنوبی پنجاب کے باسیوں کو نیا صوبہ بنا کر عوام کا معیار زندگی بلند کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 پی پی 218 کی یونین کونسل چٹھہ اور یونین کونسل بدھلہ سنت کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ اور علاقوں کے دوروں کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین