ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کمشنرز کو ضلعی جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ کا ایڈمنسٹریشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنرز کو بنایا گیا ہے ، تحصیل لیول پر ڈسٹرکٹ کونسلز پر ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔