ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے آفس کے باہر گذشتہ روز میٹرو منصوبے کے کنسلٹنٹ نے ریکارڈ اور بقایا جات کی ادائیگی نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ کنسلٹنٹ کے مطابق 2برس سے گاڑیوں کی خریداری کا ریکارڈ نہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے بقایا جات کی بھی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی کنسلٹنٹ حیدر عباس نے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا ہے۔