• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اے پی ایم ایل کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ کریں:انیلہ افتخار

ملتان ( لیڈی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ این اے 154کی امیدوار انیلہ افتخار نے کہا ہےکہ قائد پرویز مشرف کے دور حکومت میں نہ صرف پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں پر انتہائی کنٹرول تھابلکہ مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے گئے۔ بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں فعال کیا گیا اور نچلی سطح پر بھی عوام کو خوشحال کیا گیا مگر آج صورتحال اس کے برعکس ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ اے پی ایم ایل کے نامزد کردہ امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں. تاکہ وہ ایوانوں میں جاکر ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین