• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تبدیلی کو ئی نہیں روک سکتااحمد حسین ڈیہڑ ‘خالد جاوید وڑائچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 91بستی نو پی پی 211این اے 154 میں بستی نو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ یہ سب اللہ کی کرم نوازی ہے کہ پس ماندہ علاقوں میں عمران خان کا پیغام پہنچنا شروع ہو گیا ہے اوراس کے ثمرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ برداریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور ہماری حمایت کا اعلان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اب تبدیلی کو ئی نہیں روک سکتا۔امیدو ار پی پی 211چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہے جن نیکی اور بدی کی جنگ ہو تو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوا کرتا ہے ۔
تازہ ترین