• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادبی تحقیق کی اہمیت ہر دور میں بر قرار رہے گی‘ عکسِ مفتی

پشاور(نیوز ڈیسک) ریسرچ لائبریری پشاور کے زیر اہتمام اسلام آباد سے آئے ہوئے ممتاز مفتی کے فرزند دانشور عکس مفتی اور معروف شاعرہ محترمہ ڈاکٹر نجیبہ عارف کے اعزاز میں ادبی نشست ہوئی‘ اس موقع پر ڈاکٹر فصیح الدین نے ملکی اور بین الاقوامی حالات، عکس مفتی کی ادبی خدمات اور ڈاکٹر نجیبہ عارف کی شعری و نثری تخلیقات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیبہ عارف کی شاعری میں پروین شاکر کی طرح نسوانی نفسیات اور جذبات کا اظہار زیادہ نمایاں نہیں لیکن کہیں کہیں نسوانی احساسات اور جذبات کو بڑی خوبصورتی سے شبنمی کُہرمیںدھنک کی صورت آشکاراکیا کیونکہ ان کی تخلیقی وجدان پر تصوف کاغلبہ ہے ڈاکٹر فصیح الدین کی گفتگو میں 9/11ے بعد کا منظر نامہ نمایاں رہا۔ انہوں نے نئی دنیا میں کتب بینی کی اہمیت پر سیر حاصل مقدمہ پیش کیا۔ ڈاکٹر اویس قرنی نے عکس مفتی اور ڈاکٹر نجیبہ عارف کاتعارفی مقالہ اور تقابلی جائزہ دلنشین پیرائے میںپیش کیا ۔صدر محفل ناصر علی سید نے عکس مفتی اورڈاکٹر نجیبہ عارف کی شخصیت اور ان کی تحریروں کی فکری اور فنی خصوصیات پر تفصیلی گفتگو کی ۔تقریب کے دوسرے حصّے میں مزاکرہ ہوا جس میں ڈاکٹر نذیر تبسّم، عکس مفتی،ڈاکٹر اویس قرنی، نجیبہ عارف، ڈاکٹر ولی محمد، عزیز اعجاز، ثمینہ قادر، بشریٰ فرخ، سلمیٰ قاصر، فصیح الدین اور نور حکیم جیلانی، کے علاوہ ریسرچ سکالرز کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔
تازہ ترین