• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک سپلیمنٹری امتحانات29اگست سے ہونگے

پشاور(نیوزڈیسک) پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں فیل ہونے والے طلبا وطالبات کیلئے 29 اگست سے سپلیمنٹری امتحانات کا اعلان کر دیا ہے جس کے لئے داخلہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہےامتحانات میں فیل طلبہ کیلئے دو ماہ کے وقفے سے سپلیمنٹری رکھا جاتا ہے جس میں فیل پرچوں کاامتحان دیا جاتا ہے امتحان 29 اگست سے شروع ہوگا جس میں شامل ہونے کے لئے ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کے لئے معمول کی فیس کیساتھ 23 جولائی جبکہ لیٹ فیس کیساتھ طلبہ اپنے داخلے 30 جولائی تک اور ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ 3 اگست اور 9 اگست تک داخلہ فارم ارسال کرنے کی مدت رکھی گئی ہے ۔
تازہ ترین