• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانےمیںملوث ہیں، نگراںصوبائی وزراء

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)مستونگ میںنوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 135 سے زائدافراد کی شہادت کاواقعہ قابل مذمت ہے مغربی طاقتیں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے حواری اسلامی ممالک میں امن نہیں چاہتے ،مسلم امہ کو مل کر اغیار کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،یہ باتیں نگران صوبائی وزیر ریونیو عنایت خان کاسی اور نگران صوبائی وزیر فرزانہ کریم بلوچ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اورانہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑاجائیگا یہ واقعہ دہشت گردی کی بدترین کارروائی ہے ، دشمن پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، اندرونی وبیرونی دشمنوں پر نظر رکھناہوگی .یہ انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ واقعہ ہے دہشتگردوں کا نہ کوئی دین اور نہ ہی کوئی مذہب ہے انہوں نے کہاکہ ،دہشت گردی کے گھناؤنے واقعات پاکستانی قو م کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے،دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی عوام کا جذبہ قربانی دنیا میں بے مثال ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گرد ی کا جواں مردی سے مقابلہ کر رہی ہے. اسلام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیاانھوں نے کہاکہ ۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دہچت گردی کی بالکل بھی اجازت نہیں دینِ اسلام کی حقیقی روح امن صلح وبھائی چارے ،برداشت ،صبراورمعاف کردینے میں مضمر ہے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہی ہے۔
تازہ ترین