• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتار معاشی ترقی کیلئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے،مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) دیہی علاقوں میں معیشت کو فروغ دینے اور ملک میں تیز رفتار معاشی ترقی کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی ٗ اصلاحات ٗ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور ادارہ سنٹر فار رورل اکانومی کی مشترکہ کوششوںسے اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سمیت ٹریڈ یونین ، سول سوسائٹی کے نمائندوں ، یونیورسٹیز کے پروفیسروں طلباء و طالبات نے شرکت کی ، اس دوران شرکا سے مشاورت کی اور ان سے تجاویز لی گئیں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ معاشی ترقی ٗ غربت کے خاتمے اور خصوصاً تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا نہایت ضروری ہے ، اس کے لئے وسائل کے منصفانہ تقسیم ٗ پیداوار میں اضافے کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم اور تعلیم یافتہ ہنرمند نوجوانوں کیاستعداد کار میں اضافہ حکومتی پالیسی ساز اداروں کے لئے چیلنج ہے ، وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے ریسرچ افسر مشتاق الرحمٰن نے کہا کہ حکومت ماہرین کی مشاورت کے ساتھ وسائل کی دستیابی ان کے موثر استعمال شرح نمو میں اضافے پیداواری صلاحیت میں اضافے غربت کے خاتمے سی پیک کی بدولت ترقی اور روزگار کے مواقع استعمال کرنے کے لئے جامع روڈ میپ پر عمل پیرا ہے ، اجلاس کے آخر میں بی آرایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ نے کہا کہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے اور ترقی کے عمل کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کمیونٹی کی شراکت ضروری ہے ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غربت کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر طرز زندگی بدلنا ہوگا اس سلسلے میں صوبے میں ووکیشنل سنٹر قائم کرکے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر سی پیک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین