• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاسی و سماجی شخصیات

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)بلوچستان کے سیاسی وقبائلی رہنماوں نے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ملک دشمن قوتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر، نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر محمد محمد شہی، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نصیب اللہ بازئی، ملک خدا بخش لانگو، مسلم لیگ(ن) کے سیدال خان ناصر، نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نورالحق یوسفزئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میر جام کمال خان، جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ، سعید احمدہا شمی، میر اسما عیل لہڑی، چوہدری شبیر احمد، میڈم بشری رند ‘ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری قاسم خان سوری ‘ بسم اللہ آغا ‘مبین خان خلجی ‘ ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ ،ملک فیصل خان کاکڑ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، ملک عبدالمجید کاکڑ، ملک یاسین کاکڑ، میر ظفر قمبرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی35 سے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 بے گناہ افراد کی شہادت اور 120 سے زائد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر دہشت گردوں نے بلوچستان کی سر زمین کو لہو لہان کر کے عوام کو ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا کیا ہے حکومت اور متعلقہ ادارے دہشت گردی میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے بھر پور اقدامات کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں کیونکہ کچھ قوتیں اس طرح کی کا رروائیاں کر کے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر کے حالات کو خراب کرنا چا ہتی ہیں نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکتا آج بلوچستان کے ایک لوگ اچھے مخلص دوست اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگیا ہے سیاسی جماعتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے کر کا رروائی عمل میں لانی چا ہئے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین