• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی28کے بنیادی مسائل حل کریں گے ‘ غلام فاروق خلجی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخوا میپ کے پی بی28 سے امیدوار غلام فاروق خلجی نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اورجمہوریت کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کی ہے یہ بات انہوں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ اگر عوام نے عام انتخابات میں خدمت کرنے کا موقع دیا تو انہیں مایوس نہیں کریں گے ہم کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں امید ہے کہ عوام مفاد پرست عناصر کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے اور تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر حلقے میں تعلیم صحت آبنوشی اور دیگر مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جائیگی۔
تازہ ترین