• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سابق ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ آغا نسیم الرحمان سلیم قریشی بشیر لیاقت علی درانی میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمران فاروق ایڈووکیٹ عبدالغفار بادینی محمد شریف کرد کلیم اللہ جایود محمد یوسف اوراکبر نسیم نے مشترکہ بیان میں موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے آتے ہی دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا دشمن قوتوں سے پاکستان کا امن برداشت نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ مستونگ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین