• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابی کے بعد عوامی مسائل کا ازالہ کرینگے، ملک نعیم بازئی

کوئٹہ(الیکشن ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی پی بی 24کے امیدوار ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام نے مخلص اور خدمتگار نمائندوں کو کامیاب نہ بنایا تو اگلے پانچ سالوں تک بنیادی سہولیات سے محروم رہیں گے سابق دور میں عوامی نمائندوں نے عوامی کاموں کی بجائے کرپشن کی توجہ دی عوام نے ساتھ دیا تو مسائل کا ازالہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی خانیزئی اغبرگ قلعہ محمد اسحاق بازئی نوحصار میں جلسوں اور کلی بڑیچ سملی کچلاک کلی سنزر خیلان میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکے خوشنما نعروں میں نہیں آئیں گے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے تقریب سے جمال الدین رشتیاء، ملک عرفان بازئی، لال جان بلوچ، حاجی عبدالجلیل بازئی، اجمل بازئی، ناصر بازئی، حاجی شوکت خان، ملک محمد ایوب، حاجی نادر خان، حاجی صورت خان کاکا جعفر خان کاکڑ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے عوام سوچ سمجھ کر حق رائے دہی استعمال کریں انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ملک نعیم بازئی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عوام 25جولائی کو لالٹین پر مہر لگاکر انہیں کامیاب بنائیں ۔
تازہ ترین