• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں ایماندار قیادت منتخب کی جائے ‘ مفتی حیات القادری

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اہلسنّت کے صوبائی صدر الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے آنے والا دور اسلام پرستوں کا دور ہے ہمارا بیانیہ اسلامیت، پاکستانیت اور انسانیت پر مشتمل ہے سیاسی جماعتیں پارلیمانی بالادستی کے ایجنڈے پر متفق ہو جائیں انہو ں نے کہا کہ کارکن الیکشن میں کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ قوم اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ایماندار قیادت منتخب کرے۔
تازہ ترین