• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ دو ہفتےسے ایران کے گرڈ سسٹم میںفنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے مکران کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس دوران مکران کے تینوں اضلاع تربت،گوادر اورپنجگورکے علاقوں کو یومیہ صرف 6سے8 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی رہی۔بجلی کے تعطل بڑھنے سے کیسکو انتظامیہ اور مکران کے صارفین کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔صارفین کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکونے اس اہم مسئلہ کو کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ اُٹھایاہے جسکے بعد بجلی کی فراہمی میں کچھ بہتری آئی ہے۔ البتہ اس مسئلہ کا حل نکالنے اوربجلی کی فراہمی میں تعطل کو دور کرنے کے لئےایرانی قونصل جنرل نے کیسکو چیف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس مسئلہ کو جلد حل کر کے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔
تازہ ترین