• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ حملے میں نوابزادہ سراج رئیسانی اور دیگر کی شہادت پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے مستونگ حملے میں نوابزادہ سراج رئیسانی اور دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلند اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ، انہوں نے ملک اور بلوچستان کے عوام کیلئے نوابزادہ سراج رئیسانی کی خدمات کو بھی سراہا ،سابق چیف جسٹس پاکستان و پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم تمام خاندانوں کے غم میں شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے، قبائلی رہنماء سعید آغا نے کہا کہ اس طرح واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم نے پہلے بھی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی اور آئندہ بھی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
تازہ ترین