• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو اپنا حق رائے دہی سوچ سمجھ کر استعمال کرنا ہو گا ،امیر افضل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر))پاکستان مسلم (ن) کے سینئر نائب صدر حلقہ پی بی 25 این اے264 سے نامزد امیدوار امیر افضل خان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے استحکام آئین کی بالادستی اور عوامی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کو اپنا حق رائے دہی سمجھ بوجھ سے استعمال کرنا ہو گا مسلم لیگ(ن) وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے اس کے ترجیحی حل پر یقین رکھتی ہے حلقے کے عوام کی عوام کی جانب سے جس طرح تعاون کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس پر علاقے کے معتبرین اور اہل علاقہ کے مشکور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ نوحصار ، اغبرگ اور کرسچن کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے کے قبائلی معتبرین نے امیر افضل خان کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی امیر افضل خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لئے روز اول سے اصولی موقف اختیار کیا ہم اپنے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں ہم حلقے کے مسائل کو عوامی مینڈیٹ کے ہمراہ نہ صرف ایوانوں تک لے جائینگے بلکہ اس کے ترجیحی حل کے لئے اس عملی جہد کا بھی مظاہرہ کرینگے جو حلقے کے عوام کے طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی کے باعث بنیں گے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ25 جولائی کو عوام شیر کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں۔
تازہ ترین