• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماموں کے گھرآئی کمسن بچی زہریلاجوس پینے سے دم توڑگئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایبٹ آبادسے ماموں کے گھرآئی کمسن بچی زہریلاجوس پینے سے دم توڑگئی۔ ذرائع کے مطابق تین سالہ علیزہ سے اپنی والدہ کے ہمراہ تھانہ آراے بازارکے علاقےجان کالونی ٹینچ بھاٹہ آئی ہوئی تھی، جہاں ہفتے کواس نے جوس پیا،جس سے اس کی طبیعت بگڑگئی۔ اسے ہسپتال لے جایاگیاجہاں وہ دم توڑگئی ۔تھانہ آراے بازار کے سب انسپکٹر اشرف نے بتایاکہ بچی کاپوسٹ مارٹم کرکے اس کے معدے سے موادلے لیاگیاہے، جسے لیبارٹری بھیجاجائے گا۔
تازہ ترین