• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25سماج دشمن گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 11ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر ، چھینے گئے ایک لا کھ 20ہزارروپے ، 17بو تلیں معہ 20کین شراب ،650گر ام ہیر وئن ، 210گر ام چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔راولپنڈی پولیس نے بھی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب ، 3 پستول بر آمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاری مجرموں کوگرفتارکرلیا جب کہ 4ملزموں سے 52بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس نےاشتہاریوں کے خلاف کارروائی میں سعید اور نعیم کو گرفتار کیا جبکہ شیر خان ، محمد اشرف ، محسن علی اور تنویر حسین کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 52بوتل شراب برآمد کرلی گئی۔
تازہ ترین