• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ ہار گئے

محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ ہار گئے

ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقہ کے باکسر موروتی متالین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے پاکستانی باکسر محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے موروتی متالین کے درمیان مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوا۔

فائٹ کے دوران دونوں باکسر وں نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کئے، فائٹ 12 راؤنڈ پر مشتمل تھی، ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں جنوبی افریقہ کے موروتی متالین کو آخری راؤنڈ میں فاتح قرار دے دیا گیا۔

محمد وسیم باکسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ٹیکنیکل پوائنٹس پر جنوبی افریقا کے موروتی متالین نے محمد وسیم کو شکست دے دی، محمد وسیم کو مسلسل 8 فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست ہوئی ہے۔

تازہ ترین