• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاریاں نمائش کے لیے پیش


بر طا نوی کاؤنٹی سسکس میں سالانہ گڈ ووڈ فیسٹول آ ف اسپیڈ کا انعقاد کیا گیاہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی گڈ ووڈ موونگ موٹر شو میں جدید ریسنگ کار کے ماڈلز کی نمائش سمیت قدیم اور جدیدریسنگ گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

فیسٹیول آف اسپیڈ کے موقع پر موونگ موٹر شو میں آنے والے ہزاروں شرکاء کو نہ صرف جدید ریسنگ کار کے ماڈلز کو قریب سے دیکھنے بلکہ ان گاڑیوں کو چلانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاریاں نمائش کے لیے پیش

ایونٹ کے دوران بغیر ڈرائیور کے چلنے والی روبو کار کی نمائش بھی کی گئی جس نے ڈھلوان والے ٹریک پر 1.16میل کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا۔

گڈ ووڈ فیسٹیول میں رواں سال کئی گاڑیوں کے جدید، تیز رفتار اور ہائبرڈ ماڈلزنمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جبکہ 4 روز تک جاری رہنے والے گاڑیوں کے میلے میں ریسنگ کارز کے درمیان مقابلہ بھی کروایاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کی بڑی تعداد اس میلے کا رخ کررہی ہے جو کہ 15جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین