• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم ’پیپر منٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری


ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم پیپر منٹ (Peppermint) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پیئر مورل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی نوجوان ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتی ہے۔

ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم ’پیپر منٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں جنیفر گارنر،جان گلیگر،جوہن اورٹز،میتھڈ مین، رچرڈ کیبرا، کرس جانسن اور جوان پیبلو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گیری لوچیسی اور ٹام روسنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین