• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

ایم کیو ایم کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمتی فارمولا طے پا گیا ہے،یہ مفاہمتی فارمولا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207سکھر II میں طے پایا جہاں ایم کیو ایم کا امیدوارتحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 207سکھر IIمیں مل کر پیپلز پارٹی کے خلاف مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کیا ہےاس حلقے سے متحدہ کے امیدوار مرتضیٰ ڈہر تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں اور مبین جتوئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین