• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا کراچی میں کام نہ کرنے کا تاثر غلط ہے،مفتاح اسماعیل

ن لیگ کا کراچی میں کام نہ کرنے کا تاثر غلط ہے،مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے 1991 سے جو بھی اسکیم بنائی اس میں کراچی کا ہمیشہ حصہ رکھا اور انہیں کراچی سے لے جاکر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیئرمین بنایا گیا۔

کراچی کے حلقے این اے 244 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ووٹرز کے لئے سوال و جواب کا سلسلہ رکھا ۔

ووٹروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئےانہوں نے مسلم لیگ کے کراچی میں کام نہ کرانے کے تاثر کو غلط قرار دیااور کہا کہ گرین لائن صوبے کی ذمہ داری تھی لیکن وفاق نے بنوایا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہیں پتا تھاکہ مہاجر آبادی میں روٹ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی اسے مکمل نہیں ہونے دے گی جبکہ مراد علی شاہ نے اس منصوبے کے پیسے مانگے جنہیں ہم نے منع کردیاتھا۔

انہوںنے پی ٹی ائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 32 ارب میں بس لائن بنائی جبکہ کے پی میں 70 ارب تک بس لائن بنانے کا بجٹ پہنچ گیاتاہم عمران خان اگر وزیر اعظم بن گئے تو کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بعدیہ ان کی پہلی نوکری ہوگی۔

تازہ ترین