• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قید میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتی ،نواز شریف

قید میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتی ،نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جیل اور قید میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑسکتی ،میری اور پوری قوم کی بیٹی قید میں ہے۔

اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اپنے آڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ہم وطنو سے دور رکھنے کے لیے مجھے قید میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نا آمر یہ رشتہ توڑ سکا نا آج ڈوریں ہلانے والے یہ رشتہ توڑ سکیں گے، ووٹ کو عزت دو کا جھنڈا اٹھا کر نکلا ہوں اور ہمیں 70 سال سے جاری اس کھیل سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو عظیم الشان فتح کا یادگار دن منانے کے لیے میدان میں نکلیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے عوام سے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ کو تشویش ناک حالت میں اللہ کے سپرد کر کے آیا ہوں۔

خیال رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بالترتیب 11، 8 اور ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں نیب حکام نے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا۔

تازہ ترین