• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فائنل کیلئے کراچی میں جوش، بڑی اسکرینز نصب، سٹہ بھی ہوا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اتوار کوورلڈ کپ فائنل کا جوش خروش پاکستان میں بھی نمایاں رہا، ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں جوش وخروش دکھائی دیا۔ روایتی طور پر لیاری، ملیر، ملحقہ گوٹھوں ،گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم ،اسحاق فٹبال گرائونڈبزنجو چوک چاکیواڑہ ،لیاری کی مختلف سڑکوں وکلاکوٹ کے کلبوں میںبڑی اسکرینز لگائی گئیں ۔ مولوی عثمان پارک لیاری، عیدگاہ چیل چوک میں بھی بڑی اسکرین پر لوگوں نے میچ دیکھا، آرٹس کونسل کراچی اور کراچی پریس کلب میں میچ دیکھنے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔اندرون سندھ بھی جگہ جگہ فٹبال کے دیوانوں نے بڑی اسکرین لگائی ہوئی تھی، دورسی جانب فائنل پر ملک میں اربوں روپے کا سٹہ کھیلنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین