• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ2022 کی ذمہ داری باضابطہ قطر کے سپرد

ماسکو (جنگ نیوز) روس میں کامیاب ترین فٹ بال ورلڈکپ کا اختتام ہوگیا۔ اب تمام نظریں قطر پر ہیں۔ اتوار کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ذمہ داری باضابطہ طور پر قطر کو سونپ دی۔ قطر نے 2022 میں اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔ کریملن میں ہونے والی پروقار تقریب میں صد فیفا جیانی انفینٹینو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے صدر پوٹن کو ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی اعتراف کیا ہے کہ ان کے لیے چار برس بعد روسی کامیابی کی داستان کو دہرانا اور اس سے بہتر ورلڈ کپ کرانے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی ۔ اس کی بنیادی وجہ ہے کہ قطر روس کے مقابلے میں بہت چھوٹا ملک ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ روس رقبے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے ملک ہے جبکہ دوسری جانب قطر کی آبادی تقریباً 23 لاکھ ہے۔ تاہم روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر خطاب میں امید ظاہر کی کہ عرب ریاست ٹورنامنٹ کو بہترین انداز سے کرانے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اپنے تجربات بھی قطری ورلڈکپ آرگنائزنگ کمیٹی سے شیئر کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یاد رہے کہ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2020 ورلڈکپ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے اس میں 48 ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ قطر میں میچز کیلئے میگا ایونٹ کیلئے 8 نئے اسٹیڈیمز تعمیر کیے جارہے ہیں ان میں سے ایک تیار ہوچکا ہے،دو رواں برس مکمل ہوجائیں گے جبکہ باقی پانچ 2021 میں تیار کرلیے جائیں گے۔
تازہ ترین