• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماغک بغیتی… فرانسیسی سفیر
فرانس کا قومی دن 14جولائی کو منایا جاتا ہے ہم تاخیر سے فرانس کے پاکستان میں سفیر کا خصوصی پیغام شائع کر رہے ہیں۔فرانس کا قومی دن 14جولائی کو تقریباً ایک سو چالیس سال سے منایا جا رہا ہے اور یہ دن ملک کے اتحاد کی علامت ہے۔ اس موقع پر جمہوریہ فرانس اپنی مسلح افواج کو شانزے لیزے کے اہم مقام پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ہر شہر میں آتش بازی اور رقص کے مختلف مظاہرے اس تقریب کی خوشی میں اضافہ کرتے ہیں۔ میں یہ معلومات روزنامہ جنگ کے قارئین کے ساتھ شیئر کر کے اور ان کو اپنے پاکستان میں گزارے دس ماہ کے تاثرات اور مشاہدات بتا کے بہت خوش ہوں۔ اس ملک کا اپنی تاریخ ،ثقافت ، نوجوانوں، مختلف النواع آبادی، جغرافیائی حیثیت اور بہت بڑی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور خصوصاً یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی اپنے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں۔ اس موقع پر میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا فراخدلانہ مہمان نوازی کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہمارے دوطرفہ تعلقات کافی لمبے عرصہ پر محیط ہیں اور یہ ہمارے درمیان تبادلوں کے معیار اور تنوع پر مبنی ہیں۔ ہماری سیاسی بات چیت ہمارے دونوں ممالک کے وزارت خارجہ امور کے سیکرٹریوں کے درمیان حالیہ مشاورت سے واضح ہوتی ہے ،سیکورٹی اور خطے کے استحکام کے لئے ہماری دلچسپی ایک جیسی ہے ہم دونوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے ہم دونوں کثیر الملکی روابط پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں تاہم مزید بہتری کا عزم کر سکتے ہیں، ہمیں اس کے لئے آرزو مند ہونا چاہئے پاکستان کے پاس اہم اثاثے ہیں جیسا کہ قدرتی وسائل، متحرک نوجوان، مرد اور خواتین، جن پر بڑی تعداد میں اس کی پائیدار ترقی کی حالت کا دارومدار ہے۔فرانس چاہتا ہے کہ اپنی موجودگی کو سب سے زیادہ اہم شعبوں میں تعاون اور مہارت فراہم کر کے، اپنی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں زیادہ فعال ہوں۔فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) بڑھتی ہوئی شہری آبادی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے شہروں میں عالمی پائیداری کے لحاظ سے اہم منصوبوں میں حصہ لے رہے ہیں ، جس کی مثالوں میں پن بجلی ، صاف پانی کا انتظام، شہری آمد و رفت کی سہولتیں اور ثقافتی ورثہ کی بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔تیس سے زائد فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں بڑھتی ہوئی تجارت کے ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں جو پچھلے سال تقریباً 1.5 ملین یورو تک رہی تاہم یہ نتائج ان مقاصد سے کم ہیں جو دونوں ممالک مزید حاصل کر سکتے ہیں ۔ پچھلے چند مہینے فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ سے متعلق آگاہی کے لئے مخصوص کئے گئے ، جو تجارتی حجم اور تنوع کے اعتبار سے بہت امید افزاء رہے ، جن میں وزراء خزانہ اور تجارت کے فرانس کے دورے ، فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں کی دبئی میں ملاقات اور فرانسیسی کاروباری طبقہ کو متحرک کرنا یہ سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہنا چاہئے میں فوٹو گروپ کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کو خوش آمدید کہتا ہوں جو پاکستان میں بہت جلد کاروں کااسمبلی پلانٹ لگائے گا مجھے امید ہے اور یہ بات نشاندہی کرتی ہے کہ ہمارے چھوٹے بڑے اور درمیانہ درجے کے کاروباری گروپس اور کمپنیوں کی یہاں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ترقی کا بنیادی طور پر دارومدار افرادی قوت کے معیار پر ہوتا ہے ،سینکڑوں کی تعداد میں طلباءفرانس کے تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں تربیت حاصل کر چکے ہیں جن میں آثار قدیمہ اور انجینئرنگ سائنس شامل ہیں ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مشترکہ ارادہ ہے جس کی حال ہی میں فرانس میںاعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں تاکہ ان تعلیمی تبادلوں کو نمایاں طور پر مزید بڑھایا جائے ، سوشل سائنس اور ماحولیاتی سائنس میں تعاون شروع کیا جائے اور فنی اور پیشہ ورانہ تربیت اور کوالٹی انشورنس کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کئے جائیں جن سے دونوں اصناف کے طلباء اور محققین فائدہ حاصل کر سکیں ۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں الیانس فغانسیر فرانسیسی زبان کو فروغ دینے ثقافتی میل ملاپ اور مختلف خیالات پر بحث مباحثہ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ایک ایسے ملک میں جہاں آرٹ کلچر اور بحث و مباحثے کو نہایت ہی متاثر کن اور متحرک سوسائٹی کا تعاون حاصل ہے ۔تمام فرانسیسیوں کے لئے اس اہم دن کے موقع پر مجھے اجازت دیں کہ میں پاکستانی عوام اور اسکے نمائندگان کو کامیابی ، امن ، خوشحالی اور خاص طور پر پاکستان اور فرانس کے مابین دوستی کو گرم جوشی کے کے جذبات کے ساتھ منانے کیلئے نیک خواہشات پیش کرسکوں۔
ہمیں فیس بک اور ٹوئٹر پر فالو کریں۔ @franceinpak
تازہ ترین