• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں وزیر اعظم بنا تو ڈالر پانچ روپے کا ہو جائیگا۔‘‘
میں نے انتخابی جلسے میں وعدہ کیا۔
سب نے خوب تالیاں بجائیں۔
ڈوڈو نے ہاتھ نہیں ہلائے۔
’’میں وزیر اعظم بنا تو ڈالر پانچ روپے کا ہو جائیگا۔‘‘
میں نے ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا۔
اینکر خاصا متاثر ہوا۔
ڈوڈو کا چہرہ بے تاثر رہا۔
مجھے بہت غصہ آیا۔
کل ملاقات ہوئی تو میں نے وہی موضوع چھیڑا،
’’میں وزیر اعظم بنا تو ڈالر پانچ روپے کا ہو جائیگا۔‘‘
منحوس ڈوڈو نے کہا،
’’تم وزیر اعظم بنے تو وزیر اعظم پانچ روپے کا ہو جائیگا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین