• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے جمہوریت اور شہیدوں کے نام پر سندھ کو تباہ کیا، خاوند بخش جہیجو

ٹنڈوجام (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما خاوند بخش جہیجو نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام زرداری پارٹی کو مسترد کردیں گے۔پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور شہیدوں کے نام پر سندھ کو تباکیا۔ عوام پی پی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوراں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ برس کے بعد حلقوں میں جانے والے کرپٹ نمائندوں کو ووٹر واپس کررہے ہیں،پیپلز پارٹی مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے جنہوں نے شہداءکے خون کا سودا کیا اور سندھ دشمن منصوبوں کے اعلانات کئے۔ روڈ،ڈرنیج،پانی،صحت تعلیم اور دیگر منصوبوں کے اربوں روپے خورد برد کئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے سندھ میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل موجود ہیں اس کے باوجود مائیں بھیک مانگنے پر مجبور ہیں اور نوجوان بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں۔ بھوک بدحالی،کرپشن اور معاشی تباہی کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے اس لئے کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کے لئے سندھ دوست امیدواروں کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔

تازہ ترین