• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھپرو :پیر پگارا کی قیادت میں بننے والا اتحاد سندھ کی عوام کے حقوق کا ضامن ہے

کھپرو (نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے حلقہ 42 سے جی ڈی اے کے امیدوار قاضی شمس الدین راجڑ نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں بننے والا اتحاد سندھ کی عوام کے حقوق کا ضامن ہے ۔وہ کھپرو میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے 10. سالہ دور میں سندھ کی عوام کی خدمت کرنے کی بجائے کرپشن اور لوٹ مار کر کے سندھ کو تباہ وبرباد کر دیا ہے یہ ہی وجہ ہے لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ کر جی ڈی اے میں شامل ہو رہے ہیں ۔قاضی شمس الدین راجڑ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ کرپشن اور لسانیت سے پاک سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہا سندھ کے عوام آج لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کر ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے سندھ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے سندھ کی حکومت بنائے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیر صاحب پگارا جلد ہی پورے سندھ کا طوفانی دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا اور جی ڈی اے کے دیگر رہنماؤں کو کھپرو کے دورے کی بھی دعوت دی گئی ہے ۔

تازہ ترین