• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کا نقصان ہوگا،شہباز شریف

شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کا نقصان ہوگا،شہباز شریف

کوئٹہ (خبرایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے الیکشن کو متنازع بنایا گیا تو ملک کونقصان پہنچے گا، ایک جماعت کو سرگرمیوں کی اجازت ،باقیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کی ذمہ داری پوری کرے،ملکی مسائل کا حل صاف و شفا ف انتخابات میں ہے اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو المیہ ہوگا ،نوابزادہ لشکری رئیسانی کے سچائی کمیشن کے مطالبے کی حمایت کر تا ہو ں، دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے ۔اتوار کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مستونگ دھماکہ سنگین واقعہ ہے خداسے دعا ہے کہ شہداء کے خاندان کو صبر عطاء فرمائے ، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ و ہ صاف و شفا ف انتخابات کر وائے اگر نگراں حکومت پنجاب کی طرح کسی ایک سیاسی جماعت اور ہمارے مخالفین کی حما یتی بن جائے اور خوف ہراس پھیلا کر مختلف طریقوں سے الیکشن کو مشکوک بنایا گیا تو یہ افسوس ناک بات ہوگی،میری خواہش ہے کہ ایسا نہ اور صاف الیکشن ہوں اسی سے پاکستان کی ترقی خوشحالی ،صوبوں کی ہم آہنگی ممکن ہے،اگر ہم نے پاکستان میں صاف و شفا ف انتخابات کروانے کا 100فیصد انعقادکرلیا تو پا کستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا اگر خدا نخواستہ ایسا نہیں ہوا اور الیکشن پر کسی بھی طرح کے مبہم سائے پڑے تو یہ پا کستان کے لئے نقصاندہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے وہ یاد کریں جب وہ لند ن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیخلاف بد ترین باتیں کرتے تھے جو منہ پر نہیں لائی جاسکتیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مشترکہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے نگراں حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکیورٹی کوفول پروف بنائیں۔

تازہ ترین