• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس 20سال بعد دوبارہ فٹبال کا عالمی چیمپئن‘کروشیا کو شکست

فرانس 20سال بعد دوبارہ فٹبال کا عالمی چیمپئن‘کروشیا کو شکست

لوزنیکی،ماسکو(شکیل یامین کانگا/نمائندہ خصوصی) فرانس کروشیا ءکو شکست دے کر 20سال بعد دوبارہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔فرانس کے مینیجر دیدیئر دیس چیمپس کا بطور مینیجر یہ تیسرا عالمی کپ ہے اورفرانس کی فتح کے بعد وہ بطور کھلاڑی اور بطور مینیجر عالمی کپ کی ٹرافی اٹھانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے قبل برازیل کے ماریو زاگالو اور جرمنی کے فرینزبیکن بائوربطور کھلاڑی اور مینیجر عالمی کپ کی ٹرافی اٹھاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، فرانس کے کھلاڑیوں نے تجربہ اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کو ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں 4-2 سےشکست دیکردوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔1998 ءمیں فرانس نے برازیل کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔میچ کے دوران فائول پلے کا مظاہرہ کرنے پر فرانس کے دو اورکروشیا کے ایک کھلاڑی کو یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانسیسی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں کروشین کمزور دفا ع کا بھرپور فائدہ اٹھایاا ور پے درپے تین گول کرکے کروشین ٹیم کے پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب کو چکناچور کردیا۔ فرانس کی جانب سے گریزمین، پوگبا اور ایم باپے نے گول کئے جب کہ ایک گول اون گول تھا،یہ فٹبال ورلڈ کپ کے کسی فائنل میں ہونے والا پہلا اون گول تھا جو کروشین دفاعی کھلاڑی منڈزوکک کےہیڈ سے گیند گول جانے پر ہوا۔میچ کے دورا ن تماشائی گرائونڈ میں داخل ہو گئے جس کی وجہ سے میچ رک گیا۔سیکوریٹی اہلکاروں انہیں گھسیٹتے ہوئے میدان سے باہر لئے گئے۔ لوزنیکی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں میچ کے آغاز پر کروشین ٹیم نے فرانس کے گول پر مسلسل تین حملے کئے اور آٹھویں منٹ میں میچ کا پہلا کارنر بھی حاصل کیا لیکن فرانس کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسے ناکام بنا دیا۔ 17 ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی کو گرانے پر ڈی سے کچھ دوری پر فرانس کو فری کک ملی جس پر انتونیو گریز مین کی لگائی ہوئی ہٹ کروشین کھلاڑی منڈزووکک کے سر سے ٹکرا کر گول میں چلی گی۔ فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہی اور کروشین کھلاڑی پیریسک نے 28 ویںمنٹ میں خوبصورت گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ 38 ویں منٹ میں ڈی میں کروشین کھلاڑی کا ہینڈ بال ہونے پر فرانس کو پینلٹی ملی جس پر گریز مین باسانی گول کرکے اپنی ٹیم کا اسکور 2-1 کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور2-1 تھا۔ دوسرے ہاف میں فرانسیسی ٹیم کھیل پر مکمل چھا گئی اور پے درپے حملے کئے اور 59 ویں منٹ میں پوگبا اور پھر 65ویں منٹ میں ایم باپے نے خوبصورت گول کرکے کروشین ٹیم کے ورلڈ کپ جینے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ 69 ویں منٹ میں فرانسیسی گول کیپر کپتان لورس سے گیند چھین کر کروشیا کے منڈزوکک نے گول کرکے خسارہ 4-2 کیا۔

تازہ ترین