• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

63ارب کا آئل اسکینڈل،نیب ملزمان کو آج عدالت میں پیش کریگی

63ارب کا آئل اسکینڈل،نیب ملزمان کو آج عدالت میں پیش کریگی

کراچی( صباح نیوز) قومی احتساب بیورو( نیب) کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) اور نجی تیل کمپنیوں میں 63ارب روپے کے اسکینڈل میں گرفتار سینئر جنرل منیجر اور سابق جنرل منیجر پی ایس او کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آج ( پیر کو ) عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب کی جانب سے 11جولائی کو کراچی میں گرفتار کیے گئے ملزمان میں پی ایس او سی ایل کے سابق جنرل منیجر (سپلائی)اختر ضمیر، بائیکو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ( بی پی پی ایل) کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر کامران افتخار لاری اور بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ ( بی او پی ایل) کے سابق سی ای او قیصر جمال شامل ہیں۔اس کے علاوہ دوسری کارروائی میں نیب نے اسلام آباد سے پی ایس او کے ( ریٹیل، کنزیومر بزنس )کے سابق جنرل منیجر اور جن پیٹرولیم کے سی ای او سید ذوالفقار علی جعفری کو گرفتار کیا جبکہ ہنزہ گلگت بلتستان سے پی ایس او کے سابق جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈاکٹر سید نظر اے زیدی کو حراست میں لیا۔

تازہ ترین