• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فضل چوہدری کی اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے نوازشریف سے ملنے سے روک دیا

راولپنڈی(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کو نوازشریف سے ملنے سے روکدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے اور نوازشریف سے ملاقات کی اجازت چاہی تو انتظامیہ نے روکتے ہوئے کہا کہ آج چھٹی ہے ملاقات نہیں ہو سکتی اس پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔ لیگی رہنماء طارق فضل چوہدری سابق وزیراعظم سے ملاقات کئے بغیر ہی چلے گئے۔ ملاقات سے روک دیا۔
تازہ ترین