• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسہ میں بد نظمی، کھلاڑی دست و گریباں، کرسیاں، مکے، تھپڑ مارے گئے

فیصل آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے دھوبی گھاٹ میں منعقدہ جلسہ میں عمران خان کی آمد سے چند منٹ قبل اسٹیج کے بالکل سامنے پنڈال میں بد نظمی ہو گئی اور کھلاڑیوں میں میچ پڑ گیا اور دست و گریبان ہونے کے بعد کرسیاں چل گئیں جس کے نتیجہ میں دو افراد کے سر پھٹ گئے ۔ تفصیل کے مطابق اسٹیج سے عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے اعلانات ہو رہے تھے کہ اس دوران پنڈال میں دھکم پیل کے دوران کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا اور ایک دوسرے پر مکے اور تھپڑوں کی بارش کرنے کے دوران کھلاڑیوں نے کرسیوں کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا جس پر دو افرا د کے سر پھٹ گئے ۔ دیگر کارکنوں نے لڑنے والے نوجوانوں کے درمیان پڑ کر بیچ بچاو کروایا۔

تازہ ترین