• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون پر حملے میں طالبان نہیں ہمارے اپنے ملوث تھے،غلام احمد بلور

پشاور(صباح نیوز)اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کو طالبان نے نہیں بلکہ ہمارے اپنوں نے شہید کیا ہے جس کی معلومات حاصل کرلی ہیں۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے بیان دیا ہے کہ ہم نے ہارون بلور کو شہید کیا لیکن معاملہ اس کے برعکس ہے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہارون بلور کے قتل میں طالبان نہیں ہمارے اپنے ملوث ہیں۔ غلام احمد بلور نے شعر سناتے ہوئے کہا کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی، ہمیں ایسی معلومات ملی ہیں کہ اس واقعہ میں اپنوں کا ہاتھ ہے۔
تازہ ترین