• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی بمبار جہازجنوبی کوریا میں داخل،کوریا کا احتجاج

روسی بمبار جہازجنوبی کوریا میں داخل،کوریا کا احتجاج

جنوبی کوریا نے روسی جنگی جہازوں کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روس سے سخت احتجاج کیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے دو جنگی جہازجنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہو ئے جنہیں جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے وارننگ بھی دی،جبکہ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے سیول میں روسی سفارت خانے کے افسر کوکوریا دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنی فضائی سرحد میں دو روسی فوجی جہازوں کے داخلے پرشدید احتجاج کیا ۔

روس کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس کےTU-95 جنگی جہازبحر اوقیانوس کے مشرقی حصے میں واقع جاپانی سمندر اور اس سے ملحق علاقوإ میں محو پرواز تھے کہ جنوبی کوریا کے ایف15اور ایف 16طیاروں نےانہیں تنبیہ کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی ایک دن میںچار مرتبہ خلاف ورزی کی ، ان خلاف ورزیوں کا دورانیہ تین گھنٹوں سے بھی زیادہ رہا۔

تازہ ترین