• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے اور اب فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

’سنجو‘ 300 کروڑ کلب میں شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 16ویں روز 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کی واحد فلم بن گئی ہے اور یہ فلم 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔


’سنجو‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کی بزنس کیا ہے جس کے بعد یہ فلم بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں آگئی ہے۔


بالی ووڈ میں اس سے قبل 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی فلموں میں سلمان خان کی ’ بجرنگی بھائی جان‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور عامر خان کی ’پی کے‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

’سنجو‘ 300 کروڑ کلب میں شامل

’سنجو‘ رنبیر کے کیریئر کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے جس نے انہیں باکس آفس پر ہندسوں کی جنگ میں بالی وڈ حکمران خانز کے مدمقابل کھڑا کردیا ہے۔

’سنجو‘ 300 کروڑ کلب میں شامل

واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین