• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فیصل آباد میں بچے ڈوبے نہیں، قتل ہوئے‘

’’بچے ڈوبے نہیں، قتل ہوئے‘‘، پوسٹ مارٹم رپورٹ

فیصل آباد میں گزشتہ روزپانی کے جوہڑ سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل کا معلوم ہوتا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچوں کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ سانس کا رکنا بچوں کی موت کی وجہ بنی، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے دوران تفتیش دو مشکوک افراد کو حراست میں لے رکھا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دوروزقبل فیصل آباد کے علاقے منصور آباد رہائشی 7سالہ ریحان اور 3سالہ ایان گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے، بچوںکی لاشیں گزشتہ صبح گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے ملی تھیں۔

تازہ ترین